وہائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا ٹرمپ سے بہتر کوئی خیر خواہ نہیں

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں امریکی صدر کا بیانیہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ ایٹم بم بنانے کی کوشش کی تواس پر دوبارہ حملہ کردیں گے ـ بن یامین نے کہا کہ اسرائیل کیلیے دو خطروں "ایران کے ایٹمی اور میزائل منصوبے" کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ـ

  ایران کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل ہوئی جو نسلوں تک یاد رکھی جاۓ گی ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکی حکومت میں آج تک اسرائیل کا ٹرمپ سے بہتر کوئی خیر خواہ نہیں ملا ـ بن یامین نے کہا کہ حماس کی قید سے اسرائیلی قیدیوں کو زندہ یا مردہ ہر صورت میں واپس لائیں گے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+