ایران نے اسرائیل کا بہادری سے مقابلہ کیا اگلے ہفتے ایران سے ملاقات ہوگی ، ٹرمپ
- 26, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : نیٹو سمٹ کے دوران امریکی صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل ، ایران جنگ اب ختم ہو چکی ہے ـ دونوں تھک چکے ہیں اور جنگ کے خاتمے سے دونوں مطمئن ہیں ـ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خاتمے کے جائزے کیلیے صرف اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ پر بھروسہ نہیں کر رہے بلکہ ایران پر جوہری پروگرام کے خاتمے کا دباؤ جاری رہے گا ـ
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملے کامیاب رہے ـ عالمی جوہری تنظیم کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات اب کام کرنے کے قابل نہیں رہیں ـ امریکی صدر کے مطابق ایران پر اچانک حملہ کیا جس سے اسے جوہری مواد منتقل کرنے کا موقعہ نہیں مل سکا ـ ٹرمپ کے مطابق جیسے "ہیروشیما اور ناگا ساکی" پر حملہ کرکے جنگ روکی گئی ایسا ہی حملہ ایران پر بھی کیا گیا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات چیت کریں گے اور معاہدہ بھی ہو سکتا ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی اب مجھے فرق نہیں پڑتا کی ایران معاہدہ کرے یا نہ کرے ـ

تبصرے