امریکہ کی ایران سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش

     نیوز ٹوڈے : بدھ کے دن نیٹو سمٹ کے دوران میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی  صدر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ایران کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے ، اور معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں ـ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں ایران کو امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی پیشکش کے امکانات نظر آ رہے ہیں ـ امریکہ ، ایران کو بیرونی بینکوں میں 6 ارب ڈالر کے استعمال کی اجازت دے سکتا ہے لیکن اس معاہدے کی اہم شرط ایران کو یورینئم کی افزودگی سے روکنا ہے ـ

  دوسری طرف ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ایران کی جوہری تنصیبات سے کچھ بھی نہیں نکالا گیا کیونکہ جوہری مواد کی منتقلی بہت مشکل اور خطرناک عمل ہے ـ امریکی محکمہ دفاع کی ایرانی جوہری پروگرام کو نقصان نہ پہنچنے  کی خبر نشر کرنے پر امریکی  صدر نے "سی این این اور دی نیو یارک ٹائمز" اخبار کے کچھ  اہلکاروں کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ـ اس سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اسرائیل  کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اب دوبارہ جنگ کے امکان نہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+