غزہ کا انتظام عرب ممالک کے ہاتھوں میں منتقل

      نیوز ٹوڈے : اسرائیلی اخبار کی جانب سے دی گئی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو) کے درمیان غزہ جنگ ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ـ پیر کے دن ایران پر امریکہ کے حملے کے بعد ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ہونے والی گفتگو میں  دونون رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا ـ اسرائیلی میڈیا کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوۓ بتایا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا ور غزہ سے حماس کی قیادت کو بے دخل کیا جائے گا ـ

    جو فلسطینی خود غزہ چھوڑنا چاہیں گے ان کو دوسری ریاست میں بھیج دیا جاۓ گا ـ فون پر ہونے والی بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی گفتگو کی ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت 4 عرب ممالک کے حوالے غزہ کا انتظام دینے پر اتفاق ہوا ـ

   رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کے بدلے ایران ، غزہ کے دو ریاستی حل کو تسلیم کر لے گا ـ اسرائیل نے دو ریاستی حل کیلیے فلسطینی اتھارٹی میں تبدیلی کی شرط بھی رکھی ہے ـ جبکہ امریکہ مغربی کنارے کے کچھ علاقے اسرائیل کے حوالے کرے گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+