جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے کر امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

      نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای) نے میڈیا سے بات کرتے پوۓ کہا کہ 'امریکہ نے ایران پر اس لیے حملہ کیا کیونکہ اسے پتہ چل گیا کہ اگر اس نے اسرائیل کا ساتھ نہ دیا تو اسرائیل مکمل طور پر  تباہ ہوجاۓ گا ـ لیکن ایران پر حملے میں امریکہ کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ـ ہماری جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکہ کو کچھ زیادہ حاصل نہ ہوا ـ امریکی صدر اپنی مشہوری چاہتے تھے' ـ

  سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی فوجی اڈوں پر ایران کی پہنچ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اگر دوبارہ جارحیت ہوئی تو بھر پور جواب دیں گے ـ سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران کے دشمن اس سے ہار منوانے کا خواہش مند ہے لیکن ایران کبھی ہتھایر نہیں ڈالے گا ـ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ بلند وبالا دعوے کرنے والی صیہونی ریاست پاش پاش ہو چکی ہے ـ

   ایران کے خلاف قدم اٹھانے والوں کو آئندہ بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی گارڈین کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی تونائی کے ساتھ ایرانی تعاون ختم کرنے کے پارلیمانی بل کی توثیق کر دی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+