اسرائیل کو منوانے کیلیے (ڈونلڈ ٹرمپ) کی کوششیں

    نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر براۓ مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف) نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ "ابراہام معاہدے" کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں ـ ٹرمپ کے پہلے دورہ صدارت میں بہرین ، مراکش ، متحدہ عرب امارات اور سوڈان اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں ـ اور اب امریکی صدر کی کوشش ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھ جاۓ ـ اور امید ہے کہ جلد ہی کچھ ایسے ملک اسرائیل کو تسلیم کر لیں گے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے ـ اور اس سے مشرق وسطیٰ میں توازن پیدا ہو گا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+