غزہ میں غذائی قلت کی وجہ سے 14 ہزار بچوں کی جان کو خطرہ

   نیوز ٹوڈے : فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی گزر گاہوں کی بنش ، امدادی کاموں میں رکاوٹوں اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی امدادی تنظیموں پر حملوں نے غزہ میں انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے ـ اقوام متحدہ اور دوسری بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر 112 بچے ہسپتالوں میں منتقل ہو رہے ہیں ـ غزہ میں صاف پانی اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ـ غزہ کے اکثر ہسپتال بند ہو چکے ہیں یا پھر جزوی طور پر کام کر رہے ہیں ـ

   یونیسیف کے مطابق اگر غزہ میں فوری طور پر امدادی سامان نہ پہنچایا گیا تو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں ـ دوسری طرف امداد کے انتظا ر میں کھڑے فلسطینی شہریوں پر صیہونی فوج کے حملے لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے صورتحال سنیگن ہو چکی ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+