ایران میں یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کر نے کا انکشاف

      نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی نیوز ایجنسی "رائٹرز" کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق (آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی) کا کہنا ہے کہ یورینئم افزودگی کی صلاحیت ایران کے پاس تاحال موجود ہےـ ایران کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ سالوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں اپنا کام شروع کر سکتا ہے ـ رافیل گروسی کا کہنا تھا  کہ میرے خیال میں ایران اگلے چند مہینوں یا پھر اس سے بھی تھوڑے عرصے میں یورینئم کی افزودگی شروع کر دے گا ـ

  ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی تباہی کا دعویٰ کوئی نہیں کر سکتا ـ رافیل گروسی کے مطابق "فردو نطنز اور اصفہان" میں ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے یورینئم افزودگی کی صلاحیت کو بہت تھوڑا سا نقصان پہنچا ۔ دوسری جانب ایران نے بڑا قدم اٹھاتے ہوۓ آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایرانی تنصیبات کے دورے پر پابندی عائد کر دی  ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+