غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید

    نیوز ٹوڈے : قطری وزارت خارجہ کے ترجمان (ماجد الانصاری) کے مطابق ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی جنگ کے خاتمے کے آثار نظر آنے لگے ہیں ـ ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ "دوحہ ، قاہرہ اور واشنگٹن" غزہ جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں اور اب اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے ـ دوسری جانب (ڈونلڈ ٹرمپ) کا بھی کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران غزہ  جنگ ختم ہو جائے گی ـ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ  طے پاسکتا ہے ـ

   غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ شہر کے ایک سٹیڈیم کے نزدیک صیہونی فوج کے حملے میں 11 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بچے بھی شامل تھے ـ "بی بی سی" کی رپورٹ کے مطابق اس سٹیڈیم کو بے گھر افراد کیلیے پناہ گاہ بنایا گیا تھا ـ (المواصی) کے علاقے میں بھی ایک خیمے اور بلڈنگ پر اسرائیلی بمباری سے 14 فسطینی شہید ہو گئے ـ جبکہ فاجا سکول کے قریب فضائی حملے میں 8 فلسطینی جن میں 5 بچے شامل تھے شہید ہو گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+