ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کے خلاف نیتن یاہو کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
- 30, جون , 2025

نیوز ٹوڈے :سوشل میڈیا پلیٹ فارم "سوشل ٹروتھ" پر بناۓ گۓ اپنے اکاؤنٹ پر جاری کردہ پوسٹ میں (امریکی صدر ٹرمپ) نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام اور انصاف کا مذاق قرار دے دیا ـ ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم اس وقت حماس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں مصروف ہیں اور ان حالات میں ان پر مقدمات بنانا پاگل پن کے علاوہ کچھ نہیں ـ امریکی صدر نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو اور ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کامیابی کا معمار قرار دے دیا ـ
ٹرمپ نے کہا کہ معمولی الزمات میں ایک اہم وزیر اعظم کو عدالتوں میں گھسیٹنا ایک خطرناک عمل ہے ـ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہر سال اسرائیل کے تحفظ کیلیے لاکھوں ڈالر دیتا ہے اور یہ صورتحال اب برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہے ـ امریکی صدر نے اسرائیلی عدلیہ سے کہا کہ نیتن یاہو ایک اہم کام میں مصروف ہے اس کا پیچھا چھوڑ دو ـ دو دن پہلے بھی ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا تھا ـ

تبصرے