امریکہ نے شام پر لگائی گئی پابندیاں ختم کر دیں

     نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے شام پر لگائ گئ پابندیاں ختم کرنے کا حکم سنا دیا ۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے دیے گۓ بیان کے مطابق یہ ایگزیکٹو آرڈر  امریکہ کے 2024 کے اس اعلان کو منسوخ کرتے ہیں جن کے تحت شامی حکومت کے اثاثہ جات منجمد کیے گۓ تھے ، اور کیمیائی پتھیاروں کے پروگرام کی وجہ سے بھی شام پر پابندیاں لگائی گئی تھیں ـ امریکہ کے اس اقدام سے شام پر عائد کچھ پابندیاں تو ختم ہو جائیں گی لیکن " 2019 کے قیصر سیریئن سویلین پروٹیکشن ایکٹ" کے تحت لگائی گئی  پابندیاں ختم  نہیں ہوں گی ـ

  اس کا مقصد شام کی تعمیر نو اور قدرتی گیس کی ترقی کیلیے مالی امداد کو  محدود رکھنا ہے ـ شام کو دہشتگردوں کی معاون ریاست قرار دیا جانا بھی اسی طرح برقرار رہے گا ـ ٹرمپ نے امریکی وزیر خارجہ (مارکوروہیو) کو حکم دیا ہے کہ وہ قیصر ایکٹ کے تحت لگائی گئی پابندیاں بھی کم کرنے پر غور کریں ـ شام کو مخصوص اشیا کی برآمدات کی اجازت بھی دیں اور غیرملکی امداد پر لگائی گئی پابندیاں بھی ختم کریں ـ

  شامی وزیر خارجہ (اسعد حسن الشیبانی) کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اس تاریخی فیصلے سے شام کی اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو چکی ہے ، اور اس سے شام کی تعمیر نو ، انفراسٹرکچر کی بحالی اور بے گھر شامیوں کی باعزت واپسی بھی ممکن ہو گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+