ایران کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی کوئی پیشکش کی ہے امریکی صدر

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ "سوشل ٹروتھ" پر جاری کردہ بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے ـ  ایران کے ساتھ نہ تو کوئی بات کی ہے اور نہ ہی اسے کوئی پیش کش کی ہے ـ ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب امریکی سینیٹر (کرس کونز) نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ امریکی صدر کے ایران کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں  ـ

    ان مذاکرات میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی اور اربوں ڈالر کی امداد کے بدلے ایران کو جوہری پروگرام ختم کرنے کی پیش کش کی گئی ہے ـ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان (اسماعیل بقائی) کے مطابق یہ سنجیدہ مذاکرات کی کوشش نہیں بلکہ میڈیا کو متاثر کرنے کی ایک چال ہے ـ اسماعیل بقائی نے کہا کہ بار بار بیانیہ تبدیل کرنا امریکہ کا کوئی نیا کام نہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+