حماس کے لڑاکوں کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی جہنم واصل
- 01, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی دی گئی رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے لڑاکوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ایک اور 20 سالہ (ناتن روزن نامی فوجی) ہلاک ہو گیا ، جس کا تعلق 601 انجینئرنگ بٹالین سے تھا ـ جو کہ "کفر جبالیہ" کے علاقے میں دھماکہ خیز آلے کے پھٹنے سے ہلاک ہو گیا ـ صرف جون کے مہینے میں حماس کےہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 20 ہو چکی ہے ـ
مجموعی طور پر 441 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں ـ ناتن روزن 11 سال قبل لندن سے اسرائیل منتقل ہوا تھا ، اور 7 اکتوبر 2023 حماس کے حملے میں اس کا بہنوئی بھی مارا گیا تھا ـ 1 سال اور 9 ماہ سے جاری اس جنگ میں اب تک 53 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ اور 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ زخمی ہوۓ ہیں ـ تاحال حماس کے پاس 50 سے زیادہ اسرائیلی قیدی زندہ یا مردہ حالت میں موجود ہیں ـ

تبصرے