نیدر لینڈ میں اسرائیل کے خلاف دلوں کو جھنجوڑ دینے والا احتجاج
- 01, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے غزہ کے بچوں کی یاد میں نیدر لینڈ میں ایک منفرد اور پر اثر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ـ (ٹاؤن اسکوائر) پر ہونے والے اس احتجاج میں نیدر لینڈ کے شہری امدادی تنظیموں کے کارکنان اور فلاحی تنظیموں نے شرکت کی ـ احتجاجی منظر نے دیکھنے والوں کوبھی جذباتی کردیا ، جہاں پر معصوم بچوں کے بکھرے جوتے غزہ کی حالت پر دنیا کی خاموشی کو سوالیہ نشان بنا رہے تھے ـ
یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں اس سے پہلے بھی پچھلے سال (نیدر لینڈ کے شہر روٹر ڈیم) میں ایسا ہی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا جس میں 8 ہزار معصوم بچوں کے جوتے رکھے گۓ تھے ـ یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں 56 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ غزہ اس وقت خطرناک انسانی بحران کا شکار ہے ـ
وسیم حسن

تبصرے