برطانیہ میں فیسٹیول کے دوران اسرائیل کے خلاف نعرے بازی پر امریکہ نے گلوکاروں کے ویزے کینسل کر دیے
- 01, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتے کے دن "روز گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول" میں اسٹیج پرصیہونی فوج کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ نے "میوزک روز بینڈ" کے ارکان کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے ـ امریکی ڈپٹی سیکرٹی آف سٹیٹ کے مطابق نفرت انگیز تقریروں اور نعرے بازی کی وجہ سے اس بینڈ گروپ کے ویزے کینسل کیے گۓ ـ
کوئی بھی ایسا غیر ملکی جو نفرت اور تشدد کی ترویج کرے گا اسے امریکہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ـ برطانوی نشریاتی ادارے "بی بی سی" کے مطابق بھی روز بینڈ کی پرفارمنس کی براہ راست نشریات روک دینی چاہیے تھی ـ لائیو نشریات میں بینڈ کے گلوکار نے نعرہ لگا یا کہ "آئی ڈی ایف کا خاتمہ ہوگا اور دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو کر رہے گا" ـ

وسیم حسن
تبصرے