ایران کی جانب سے 5اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعوٰی
- 07, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : نیوز ایجنسی "انادولو" کی رپورٹس کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آۓ ریڈار ڈیٹا کے مطابق امریکہ کی "اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی" کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران سے داغے گۓ 6 میزائلوں نے اسرائیل کے وسطی شمالیا ور جنوبی علاقوں میں قائم فوجی ٹھکانوں کونشانہ بنایا ـ رپورٹ کے مطابق ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی فوجی تنصیبات ، خفیہ ایجنسی کے دفاتر اور لاجسٹکس کو نشانہ بنایا ـ اسرائیلی حکومت نے ایرانی جوابی حملے میں ہوۓ نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کیں ـ فوجی تنصیبات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی خبر شائع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ـ
برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے 16 فیصد میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو توڑتے ہوۓ اپنے اہداف تک جا پہنچے ـ جس سے ایران کو 87 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ـ 13 جون کو اسرائیلی حملوں سے شروع ہونے والی اس 12 دن کی جنگ میں اسرائیل نے ایران کے جوہری اور شہری تنصیبات پر حملے کیے جس سے 935 ایرانی شہید ہو گۓ ـ جبکہ ایران کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی ہیبرو یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق 29 اسرائیلی ہلاک ہوۓ ـ

تبصرے