ایران نے افغانیوں کو ایران چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی

 نیوز ٹوڈے :  الجزیرہ ٹی وی کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق ایران کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے بعد افغان مہاجرین کو ایران چھوڑنے کی جو حتمی تاریخ دی تھی وہ بھی ان بہت نزدیک آ چکی ہے ـ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق ایران سے بڑے پیمانے پر افغانیوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام پیدا ہو جائے گا ـ

  ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں دہائیوں سے جاری جنگ اور خانہ جنگی سے 40 لاکھ سے زائد افغانی ، ایران چلے گۓ تھے ـ اور کچھ ایرانی تو دہائیوں سے ایران میں ہی رہائش پذیر ہیں ـ ایران نے 11 لاکھ افغانی باشندوں کو ایران سے نکل جانے کا حکم دے دیا ـ اس سے پہلے 2023 میں بھی ایران نے غیر ملکیوں کے ایران سے بے دخل کرنے کی مہم شروع کی تھی ـ

   ایران نے جاری سال کے مارچ کے مہینے میں ایسے تمام افغانی شہریوں جن کے پاس ایران میں رہنے کے حقوق نہیں ہیں ، کو رضاکارانہ طور پر ایران سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا ـ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے حکم کے بعد 7 لاکھ افغانی واپس اپنے ملک چلے گۓ تھے اور صرف جون کے مہینے میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانی ایران سے واپس افغانستان گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+