ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست (ٹیکساس) کو آفت زدہ قرار دے دیا

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ٹیکساس میں اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیتے ہوۓ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کارروائیوں کے اقدامات کو حکم جاری کر دیا ـ ٹیکساس میں شدید بارشوں کی وجہ سے آۓ سیلاب نے تباہی مچا دی ـ

   خاص طور پر "کیئر کاؤنٹی" دریا کے کنارے پر موجود کیمپ مسٹک اور دیگر مقامات کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں ـ ٹیکساس حکام کے مطابق تاحال درجنوں افراد لاپتہ ہیں ـ   اور بڑی تعداد سیلاب میں پھنسی ہوئی ہے ـ امریکی صدر نے ٹیکساس کے گورنر اور وفاقی امدادی ٹیموں کو مل کر فوری طور پر امدادی کارروائیوں کو حکم جاری کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کی فوری طور مدد کی جا سکے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+