اسرائیلی وزیر اعظم نے جنگ بندی مزاکرات کیلیے حامی بھر دی

     نیوز ٹوڈے :  فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کی طرف سے مذاکرات پر رضامندی کے بعد اسرائیلی ردعمل بھی سامنے آ گیا ـ اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) کے مطابق جنگ  بندی معاہدے کی شرائط میں حماس کی جانب سے کی گئی تبدیلیاں انہیں قبول نہیں ـ نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گۓ بیان میں کہا گیا کہ قطری تجاویز اور حماس کی شرائط میں تبدیلیوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا جن میں سے کئ نکات پر ان کو اعتراضات ہیں ـ

  جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ جائزہ لینے کے بعد نیتن یاہو نے قطری تجاویز پر مذاکرات پر عمل کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے تاکہ قیدیوں کی رہائی کیلیے انہی شرائط پر بات آگے بڑھ سکے جن پر اسرائیل پر ہی رضا مندی دے چکا ہے ـ قطر اور امریکہ کی کوششوں سے 21 ماہ بعد پہلی دفعہ اسرائیلی حکومت نے اس تنازع کے خاتمے کیلیے نرمی دکھائی ہے ـ "الجزیرہ ٹی وی" کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور یورپی اتحادیوں  خاص طور پر امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے نیتن یاہو کو اپنا فیصلہ بدلنا پڑا جوکہ اسرائیلی وزیر اعظم کی حالیہ مشاورتوں سے ظاہر ہو رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+