حوثیوں کے حملے سے اسرائیل کا بحری جہاز بحریہ احمر میں غرق

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمن کی (حوثی جماعت) کے لڑاکوں کا کہنا ہے کہ ان کے میزائل حملے سے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز ڈوب گیا جس پر لائبریا کا جھنڈا لہرا رہا تھا ـ حوثی لڑاکوں کے حملے سے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس سے جہاز میں پانی بھرنے لگا اور جہاز آہستہ آہستہ ڈوب گیا ـ

  جہاز میں سوار عملے کے 22 افراد جن میں 3 سیکیورٹی گارڈ بھی شامل تھے ، نے سمندر میں کود کر اپنی جانیں بچائیں ـ حوثیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ  اس بحری جہاز پر حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ خبردار کرنے کے باوجود اس کمپنی کے جہاز بار بار اسرائیلی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی خلاف ورزی کرتے رہے ـ دوسری طرف جہاز کے تجارتی منیجر کے مطابق یہ جہاز چین سے کھاد اور لوہا لے کر ترکی جا رہا تھا ـ

   حوثیوں کے حملے کی جوابی کارروائی میں اسرائیل نے "حدیدہ ، راس عیسیٰ ، الصلیف بندرگاہوں اور راس کتیب کے قریب ایک بجلی گھر" کو نشانہ بنایا ـ صیہونی فوج کے مطابق حوثی جماعت کے زیر قبضہ بحری جہاز "گلیکسی لیڈر" پر نصب ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا ـ البتہ حوثی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی حملوں کو پسپا کر دیا گیا یمن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+