ایرانی صدر نے اسرائیل کی طرف سے قاتلانہ حملے کا کیا انکشاف
- 08, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوۓ ایرانی صدر (مسعود پزشکیان) نے بتایا کہ اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل بھی کیا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ـ ایک صحافی نے ایرانی صدر سے پوچھا کہ آپ کو کیسے علم ہوا کہ اسرائیل نے آپ کو قتل کرنے کی تیاری کر لی ہے ـ تو مسعود پزشکیان نے بتایا کہ میں ایک میٹنگ میں موجود تھا جس کا علم اسرائیل کو ہو گیا اور اس علاقے پر بمباری بھی کی گئی لیکن میری قسمت اچھی تھی کہ میں بچ گیا ـ
صحافی کے سوال پر کہ 'کیا کبھی ایران نے امریکی صدر پر حملے کی کوئی منصوبہ بندی کی ہے؟' ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ایسا کبھی سوچا بھی نہیں یہ صرف اسرائیل کا پھیلایا ہوا پراپیگنڈا ہے ـ ایرانی صدر نے یہ وضح نہیں کیا کہ اسرائیل نے انہیں مارنے کی کوشش ان 12 روزہ جنگ کے دنوں میں کی یا اس سے قبل ـ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے ملک اور قوم کیلیے اپنی جان تک قربان کرنے کیلیے تیار ہوں ـ

تبصرے