اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کر دیا
- 08, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (نیتن یاہو) نے وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران انہیں باضابطہ طور پر نوبل امن 2026 کیلیے نامزد کر دیا ـ نیتن یاہو کے مطابق متعدد عالمی مسائل کے حل میں قائدانہ کردار ادا کرنا ان کو نوبل انعام کا حقیقی حقدار بناتا ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق انہوں نے نوبل کمیٹی کو سفارشی خط بھی ارسال کر دیا ہے ـ
وہائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم کو دیے جانے والے عشائیے کے دوران (امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ) کا کہنا تھا کہ ہم نے پاک ، بھارت جنگ کشیدگی ختم کروائی اور ایران کے ساتھ مذاکراتی پیش رفت اور اسرائیل کی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے متعدد جنگوں کو روکا ـ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اسرائیل ، ایران کشیدگی ختم ہو چکی ہے اور اب مزید کسی حملے کی ضرورت نہیں پڑے گی ـ
فلسطین کے ھولاے سے بات کرتےہوے ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے ہمسائیہ ملکوں نے اس کا بھر پور ساتھ دیا البتہ دو ریاستی حل کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا صورتحال مسلس بدل رہی ہے ـ اس سے پہلے پاکستان نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے وقت ٹرمپ کو نوبل انعام کیلیے نامزد کیا تھا اور اس کیلیے ناروے کی نوبل کمیٹی کو باضابطہ طور پر خط بھی لکھ دیا تھا ـ

تبصرے