کینیا میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک
- 08, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں جمہوریت کی جدوجہد کے طور پر مناۓ جانے والے دن "سبا سبا" کے موقع پر حکومت مخالف مظاہرے کیے گۓ ـ جن میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گۓ ـ یہ دن 7 جولائی 1990 کی یاد میں منایا جاتا ہے جب کینیا کی عوام نے سابقہ صدر ( ڈینیئل اراپ) کی آمریت کے خلاف جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے ـ نیروبی سمیت کینیا کے مختلف شہروں میں مظاہرین کی جانب سے صدر (ویلیم رٹو) سے استعفے کا مطالبہ کرنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ـ
دارالحکومتی شہر "نیروبی" کی مرکزی شاہراہوں کو بند کرکے پولیس نے مظاہرین کو شہر کے مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا ـ پولیس کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ سے 11افراد ہلاک ہو گئے ـ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوۓ ہیں ـ پچھلے سال جون کے مہینے میں بھی حکومت مخالف مظاہروں میں 9 افراد ہلاک ہو گۓ تھے ـ

تبصرے