ٹیکساس میں سیلاب سے سمر کیمپ کی 27 بچیوں سمیت 85 افراد ہلاک
- 08, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق (ٹیکساس کے مشہور کیمپ مسٹک) نے حالیہ طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب میں 27 طالبات اور منتظمین کےہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے ـ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں کیمپ کی بچیاں سیلاب کے دوران دریا کا پل عبور کرتی ہوئی گانے گاتی نظر آئیں ـ "دریاۓ گواڈیلوپ" کے کنارے واقع اس کیمپ میں جمعہ کے دن آنے والے غیر متوقع سیلاب نے تباہی مچا دی ـ
شدید بارش کے نتیجے میں گواڈیلوپ کا پانی صرف 45 منٹ میں 26 فٹ تک بلند ہو گیا اور اپنے ساتھ سب کچھ بہا لے گیا ـ کیمپ مسٹک ایک غیر مسلکی عیسائی ادارہ ہے جو ایک صدی سے ریاست کی اشرافیہ کی بیٹیوں کی میزبانی کررہا ہے ـ سابقہ امریکی صدر (بش کی اہلیہ) بھی اس کیمپ کی منتظمہ رہ چکی ہیں ـ ٹیکساس کی ریاستی حکومت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ـ

تبصرے