برطانوی سفارتخانے کی ایران میں سرگرمیاں دوبارہ شروع
- 09, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن برطانوی پارلیمنٹ میں برطانوی وزیر خارجہ براۓ مشرق وسطیٰ نے ایران میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا ـ (ہیمنش فالکنر) کا کہنا تھا کہ تہران میں موجود اپنا سفارتخانہ عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول رہے ہیں ، اور وہاں پر اپنا ناظم الامور بھی تعینات کر دیا ہے ـ برطانوی وزیر خارجہ براۓ مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ ایران میں موجود برطانوی شہریوں کے تحفظ کیلیے مکمل کوششیں جاری رکھیں گے ـ
ہیمنش فالکنر نے باقاعدہ اعلان کیا کہ برطانوی سفارتخانے کا عملہ ایران پہنچ چکا ہے اور سفارتخانے نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ـ پچھلے مہینے ایران ، اسرائیل جنگ کے آغاز سے برطانیہ نے اپنے سفارتی عملے کو احتیاطی تدابیر کے طور پر واپس بلا کر سفارتی سرگرمیاں محدودد کر دی تھیں ـ

وسیم حسن
تبصرے