ٹرمپ کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب
- 09, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق فلسطینیوں کو حکومت کرنے کے حقوق تو ملنے چاہئیں لیکن سیکیورٹی معاملات ہمیشہ اسرائیل کے پاس ہی رہیں گے ـ امریکی صدر نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کرنے کے متنازع معاملے پر بھی اہم پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملکوں سے شاندار تعاون ملا ہے ، کچھ اچھا ہونے جا رہا ہے ـ
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو پڑوسی ملکوں میں منتقل کرنے میں امریکہ اس کے ساتھ شامل ہے ـ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے بھی نیتن یاہو کی اس بات کی تصدیق کرتے ہوۓ کہا کہ خطے میں امریکی ٹیم موجود ہے اور جلد ہی اہم فیصلے کیے جائیں گے ـ نیتن یاہو نے بھی کہا کہ اگر فلسطینی غزہ سے جانا چاہیں تو انہیں جانے دیا جائے گا ان کے مستقبل کیلیے بہتر فیصلے کیے جا رہے ہیں ـ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ان کی انتظامیہ براہ راست بات چیت کیلیے تیار ہے ، اور مناسب وقت آنے پر ایران پر لگائی گئی پابندیاں بھی ختم کی جا سکتی ہیں ـ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران وہائٹ ہاؤس کے باہر فلسطینیوں نے مظاہرہ بھی کیا جس میں ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ـ

تبصرے