بیت حانون میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک 14 زخمی
- 09, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے: منگل اور بدھ کی درمیانی رات صیہونی فوج کے اہلکار گشت کے دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہو گۓ ـ صیہونی فوج کے مطابق واقعہ میں زخمی فوجیوں کو نکالتے ہوۓ حماس کے لڑاکوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی ـ زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کرکے ان کے اہل خانہ کو مطلع بھی کر دیا گیا ـ اسرائیلی فوج کے مطابق جس جگہ ان کے جوانوں کی حماس کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی وہاں پر پہلے فضائی حملے بھی کیے گۓ تھے ـ
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسرائیلی فوج کے اہلکار پیدل گشت کرتے ہوۓ بم کا نشانہ بنے ـ دوسری جانب قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کیلیے اسرائیل اور حماس کے درمیان پہلا مرحلہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ـ حماس نے مذاکرات میں "اقوام متحدہ کی نگرانی میں امدادی سامان کی تقسیم ، غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلاء کی ضمانت اور دوبارہ جنگ شروع نہ کرنے کی یقین دہانی" جیسے مطالبات رکھے ہیں ـ

تبصرے