منافقانہ رویہ اپنانے پر ملائیشین وزیر اعظم نے امریکہ اور مغربی ممالک کو کھری کھری سنا دیں
- 09, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ اور ایران کے خلاف اسرائیلی وحشیانہ جارحیت پر نہ صرف مکمل خاموشی بلکہ اس کی بھر پور مدد کرنے سے امریکہ اور مغربی ملکوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ـ
ملائیشی وزیر اعظم (انور ابراہیم) کا کہنا تھا کہ غزہ میں جس طرح انسانی حقوق کے چیتھڑے اڑاۓ جا رہے ہیں ، اور سنگین جنگی جرائم جاری ہیں ان پر امریکہ اور مغربی ملکوں کا دوہرا اور منافقانہ رد عمل ناقابل قبول ہے ـ ملائیشین وزیر اعظم نے عالمی مماک سے اپیل کی ہے کہ اگر دنیا میں امن کے قیام کے خواہشمند ہو تو اس دوہرے اور منافقانہ رویے کو ختم کرکے مظلوموں کا ساتھ دو ـ

وسیم حسن
تبصرے