عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے طالبان رہنما کی گرفتاری کا حکم
- 09, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی فوجداری عدالت نے عورتوں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھنے اور ان کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے پر طالبان رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ـ عالمی عدالت کے ججوں کے مطابق طالبان رہنماؤں کے یہ سنگین جرائم انسانیت مخالف جرائم ہیں ـ عالمی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوۓ کہا کہ بے شک طالبان نے سب پر ہی کچھ نہ کچھ پابندیاں لگا رکھی ہیں لیکن انہوں نے خاص طور پر لڑکیوں اور عورتوں کو جنس کی بنیاد پر ان کے حقوق سے محروم کیا ہے ـ
عالمی عدالت کے مطابق طالبان رہنماؤں نے یہ جرائم 15 اگست 2021 سے 20 جنوری 2025 تک لگاتار جاری رکھے ـ عالمی عدالت کے مطابق اس عرصے میں طالبان نے خواتین کو تعلیم ، ان کی ذاتی زندگی ، خاندان ، نقل وحرکت کی آزادی ، اظہار راۓ ، مذہب اور ضمیر کی آزادی سے محروم رکھا اس کے علاوہ طالبان نے ایسے افراد کو بھی نشانہ بنایا جن کی جنس یا جنسی شناخت طالبان کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتی ـ

تبصرے