ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا عند یہ دے دیا
- 10, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ڈولڈ ٹرمپ) کا کہنا ہے کہ وہ روس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ـ وہائٹ ہاؤس میں جاری کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے روس ، یوکرین جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ـ ٹرمپ نے کہا کہ میں روسی صدر سے خوش نہیں ہوں اس جنگ میں ہزاروں روسی اور یوکرینی فوجی مارے جارہے ہیں ـ
ٹرمپ نے کہا کہ (پیوٹن) بہت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن وہ صرف دکھلاوے پر مبنی ہے ـ امریکی سینیٹ میں زیر غور روس کے خلاف پابندیوں کے ایک بل کے بارے میں بتاتے ہوۓ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس بل کے بارے میں بہت سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں ـ اس بل میں جوکہ ریپبلیکن سینیٹر لنزے گراہم (جنوبی کیرولائنا ) اور ڈیموکریٹک سینیٹر رچرڈ بلو مینتھل (کنیکٹی کٹ ) نے پیش کیا ہےـ
روس سے یورینئم ، گیس ، تیل اور دیگر مصنوعات خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد اضافی ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ـ امریکی صدر نے اپنی صدارتی مہم کا آغاز کرتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد روس ، یوکرین جنگ ختم کرا دیں گے لیکن ابھی تک وہ ایسا نہیں کر سکے ـ

تبصرے