غزہ پر قیامت خیز اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : الجزیرہ نیوز چینل کی دی گئی رپورٹس کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے حملے لگاتار جاری ہیں ، اور صرف بے گھر افراد کے ایک  کیمپ پر بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ رپورٹ  کے مطابق (دیر البلاح) کے علاقہ میں ایک گھر پر فضائی حملے میں 2 فلسطینی جبکہ (خان یونس) میں پناہ گزین خیموں پر ڈرون حملوں سے بھی 2 افراد شہید ہو گۓ ـ

   غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان (محمود بصل) کی "اے ایف پی" کو دی گئی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے آدھی رات کے بعد خان یونس کے  بے گھر افراد کے خیمے پر بمباری کی ، جبکہ دوسرے حملے میں اس سے کچھ دیر بعد ہی شمالی غزہ کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ـ غزہ میں شہادتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، اور غزہ کے رہائشی امداد ، تحفظ اور طبی سہولیات سے محروم ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+