امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئ
- 10, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) کی امریکہ میں دو روزہ قیام کے دوران (ڈونلڈ ٹرمپ) سے 2 دو دفعہ ملاقات ہوئی ـ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں جاری اپنی کوششوں میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کر رہے یہ سب ہماری فوج کی صلاحیتوں کی بدولت ہے ـ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں ہم اپنے 3 مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں ـ نمبر ایک 'حماس کی قید سے اپنے تمام قیدیوں کی رہائی ـ نمبر دو غزہ سے حماس کا خاتمہ اور نمبر تین غزہ کو اسرائیل کیلیے خطرہ نہ بننے دینا' ـ
بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد امن کے امکانات بڑھے ہیں ـ اور ابراہیم معاہدوں کا دائرہ بڑھایا جا سکتا ہے ـ دونوں رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات کے بعد غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ـ البتہ امریکی ایلچی (اسٹیو وٹکوف) ان ملاقاتوں کے بعد معاہدے کے حوالے سے کافی پر امید نظر آ رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہی کوئی بڑا اعلان ہوسکتا ہے ـ

تبصرے