چین نے کیا مودی سرکار کا خواب چکنا چور بھارت کو ٹیکنالوجی مواد دینا بند کرکے

     نیوز ٹوڈے : دو  بڑے پڑوسی ممالک بھارت اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی جنگ کا آغاز ہو گیا  ـ ایک طرف تو چین نے نایاب ارضی دھاتیں بھارت کو دینا بند کردی ہیں ، جو کہ کمپیوٹر ، موبائل ، چپ ،سولر پینل ونڈ ٹربائن اور جدید دنیا کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرنے والی اشیاء بنانے میں کام آتی ہیں ـ دنیا میں 70 فیصد یہ دھاتییں چین میں پائی جاتی ہیں ـ  ان دھاتوں کے نہ ملنے سے بھارت کی موبائل اور الیکٹرونکس فیکٹریوں میں بحران پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے ـ

  دوسری طرف بھارت میں قائم تائیوانی کمپنی "فوکس کون" میں کام کرنے والے تمام چینی سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو واپس بلوا لیا ـ اس کے علاوہ چین نے بھارتی کمپنیوں جن میں امریکی کمپنی ایپل کے آئی فون تیار ہوتے ہیں کو چینی ٹیکنالجی کی فراہمی بھی بند کر دی ـ مودی سرکار کے خواب بھارت کو ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کو چین کے انقلابی اقدام نے چکنا چور کردیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+