سابقہ صدر کے کیس ختم کرو ورنہ 50فیصد مزید ٹیکس ادا کرنے کیلیے تیار ہو جاؤ ٹرمپ کی برازیل کو دھمکی
- 10, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی صدر (ٹرمپ) کے جاری کردہ بیان کے جواب میں برازیل کے صدر (سلوا) نے کہا کہ ' اگر برازیل کی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا اس کا منہ توڑ جواب دیا جاۓ گا ' ـ سلوا کا کہنا تھا کہ برازیل کے عدالتی نظام میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ـ امریکی صدر کے برازیل کو لکھے گۓ خط میں لکھا گیا تھا کہ برازیل حکومت کی ناانصافیوں کو درست کرنے کیلیے ان کی مصنوعات پر مزید 50 فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے ـ
امریکی صدر نے امریکہ کے تجارتی نمائندے کو برازیل کے ڈیجیٹل تجارتی طریقہ کار کے خلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات کرنے کا حکم دینے کا بھی پیغام دیا ہے ـ برازیل کی طرف سے امریکہ کی سوشل میڈیا کمپنیوں جن میں ٹرمپ کی اپنی کمپنی بھی شامل تھی ، کے خلاف عدالتی فیصلوں جن میں ان کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات بھی شامل تھے ، کو تنقید کا نشانہ بنایا ـ ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ برازیلی صدر کے خلاف مقدمہ بین الاقوامی شرمندگی ہے ـ

تبصرے