ٹرمپ کی دھمکی کا جواب پیوٹن نے ہوکرین پر 728ڈرونز کے حملے سے دیا

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی نیوز ایجنسی "اے ایف پی" کی رپورٹس کے مطابق (ڈونلڈ ٹرمپ) کی جانب سے امریکہ کو مزید دفاعی ہتھیار دینے کے اعلان اور روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) کو تنقید کا نشانہ بنانے کے جواب میں روس نے یوکرین پر جنگ کے دوران سب سے بڑا ڈرون حملہ کر دیا جس میں روس نے  728 ڈرونز استعمال کیے ـ یوکرینی فضائیہ کے مطابق انہوں نے روس کے تمام ڈرونز تباہ کر دیے ہیں ـ ڈرونز کو روکنے کیلیے الیکٹرک جیمنگ سسٹم کا استعمال بھی کیا گیا ـ

    یوکرین کے صدر (ولادیمیر زیلینسکی) کا کہناہے کہ روس کی جنگی فنڈنگ کے ذرائع بند کرنے چاہیئں ، خاص طور پر ایسے ملکوں پر پابندی عائد کرنی چاہیے جو روس سے تیل خریدتے ہیں ـ یوکیرینی صدر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فضائی دفاعی نظام اور اسلحہ فوری طور پر فراہم کیا جائے ـ اس سے پہلے امریکی صدر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ایک ایسا قانون نافذ کرنے جا رہے ہیں جس سے روس گیس تیل اور یورینئم وغیرہ لینے والے ممالک پر 500 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے اگ ـدوسری جانب یورپی یونین نے بھی روس پر مزید پابندیاں لگانے پر سوچ بچار شروع کر دی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+