حماس نے کی غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بدلے 10اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش

 

    نیوز ٹوڈے : قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ حماس نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے 10قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے ـ حماس کا کہنا ہے کہ وہ مثبت جذبے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوۓ ہیں لیکن نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی جنگ بندی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ـ

  حماس کا کہنا ہے کہ وہ امن ، عزت اور آزادی کے خواہشمند ہیں ۔ لیکن اسرائیل امداد روک کر معاہدے کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے ـ حماس کے مطابق وہ کسی صورت میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے ـ حماس کا کہنا تھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ جلد ہی معاہدہ طے پا جاۓ گا ، مثبت امکانات نظر آ رہے ہیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+