غزہ کے دو بڑے ہسپتالوں کی عالمی دنیا سے مدد کی اپیل

     نیوز ٹوڈے : اسرائیلی حملوں سے بچ جانے والے غزہ کے دو بڑے ہسپتالوں نے ایندھن کے خاتمے کے خطرے کے پیش نظر عالمی دنیا سے مدد کی اپیل کر دی ـ "الشفا ہسپتال" کے دائریکٹر محمد (ابو سلمیہ) نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ ہسپتال میں موجود 100سے زیادہ نومولود بچوں اور 350 گردے واش کروانے والے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ـ محمد ابو سلمیہ کے مطابق ہسپتال میں آکسیجن ختم ہو چکی ہے اور جلد ہی بلڈ  بینک اور لیبارٹری بھی بند ہو جاۓ گی ـ ہسپتال جلد ہی قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا ـ "الاقصیٰ ہسپتال اور البریج پناہ گزین کیمپ" کو بھی اسی طرح  کی صورتحال کا سامنا  ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+