خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک

     نیوز ٹوڈے : حماس کے جنگجوؤں کے حملے کے وقت اسرائیلی فوجی ایکسویٹر سے زمین کی کھدائی کرنے میں مصروف تھا ـ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی جوان (ابراہم ایزولے) کی عمر 25 سال تھی ـ جو کہ جنوبی کمانڈ کی انجینئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینئرنگ آپریٹر تھا ـ صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق حماس کے لڑاکوں نے ان کے فوجی جوان کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی جسے ناکام بنا دیا گیا ـ

  اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق موقع پر موجود دیگر فوجیوں نے اپنے ساتھی فوجی کی لاش کو حماس کے لڑاکوں سے واپس چھین لیا ـ اس سے قبل شمالی غزہ میں حماس کے جنگجوؤں کے حملے میں 5اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گۓ تھے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+