امریکہ کا مہاجرین کے خلاف مزید سخت اقدام
- 14, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی سپریم کورٹ کے نۓ فیصلے سے ہوا تارکین وطن کیلیے امریکہ میں مزید رہنا مشکل ، نۓ قانون کے تحت مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ـ امریکہ کے "محکمہ امور مہاجرین کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیونز" نے محکمے کے عملے کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق امریکہ سے مہاجرین کی بے دخلی کیلیے اب 24 گھنٹے کی بجاۓ صرف 6 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا ، البتہ ہنگامی صورتحال میں اس عمل مزید کم وقت میں بھی سرانجام دیا جا سکتا ہے ـ
امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا ہے ـ امیگریشن وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ نئی تبدیلی ہزاروں افراد کیلیے خطرے کی گھنٹی ہے ـ خاص طور پر ایسے افراد کیلیے جو اپنے ملک واپس جانے کو خطرہ سمجھتے تھے ـ "تحفظ مہاجرین یونین کے چیف ٹرینا ریلموٹو" کے مطابق سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہزاروں زندگیوں پر ظلم اور تشدد ہے ـ ہماری جماعت اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی تاکہ انسانی حقوق کو تحفظ ملے ـ

تبصرے