غزہ میں پانی کے حصول کیلیے کھڑے بچوں پر اسرائیلی بمباری

     نیوز ٹوڈے : خلیجی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ جارحیت میں اب تک 58000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کی مارکیٹ پر اسرائیلی بمباری میں معروف فلسطینی ڈاکٹر (احمد قندیل) سمیت  کم از کم 17 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ اسرائیلی فوج نے مرکزی نصیرات کیمپ میں پانی بھرنے کیلیے جمع ہونے والے افراد پر میزائل داغے جس سے کم از کم 10بچے شہید ہو گۓ ـ میڈیکل ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم ازکم 17 افراد شہید ہوۓ ـ

  صیہونی فوج نے غزہ شہر کی مارکیٹ پر کیے گۓ حملے پر کوئی تردیدی بیان جاری نہیں کیا ـ البتہ نصیرات کیمپ میں پر حملے کو حماس کے ایک لڑاکے کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے ـ اسرائیلی فوج کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث میزائل اپنے ہدف سے ہٹ گیا ـ غزہ میں پانی کی شدید کمی واقع ہو چکی ہے اسرائیلی ناکہ بندیوں کی وجہ سے پانی صاف کرنےاور صفائی کے ادارے بند ہو چکے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+