اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر (مسعود پزشکیان) کے زخمی ہونے کا ہوا انکشاف

     نیوز ٹوڈے : ترک نیوز ایجنسی "انادولو" کی ایرانی میڈیا کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 17 جون کو ایران کے صدر (مسعود پزشکیان) سمیت ایران کی اعلیٰ قیادت ایک خفیہ مقام پر میٹنگ میں مصروف تھی کہ اسرائیل نے حملہ کر دیا ـ اس حملے میں اسرائیل نے عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر 6 میزائل داغے ـ جس سے ایرانی صدر کی ٹانگ پر معمولی سی چوٹ آگئی البتہ وہ دیگر ایرانی قیادت کے ساتھ وہاں سے بخیریت نکلنے میں کامیاب ہو گۓ ـ

   ایران کی نیوز ایجنسی "فارس" کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ (حسن نصراللہ ) پر بھی اسی قسم کاحملہ ہوا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اندر سے اطلاعات لیک ہو رہی ہیں ـ 13 جون کو ایران کی جوہری تنصیبات  اورفوجی ٹھکانوں اور سویلین علاقوں  ہر اسرائیلی حملوں میں 606 ایرانی شہری شہید اور 5000 سے زائد زخمی ہوۓ ہیں ـ جبکہ ایران کی جوابی کارروائی میں 29 اسرائیلی شہید اور 3400 زخمی ہوۓ ہیں یہ کشیدگی 24 جون کو امریکہ کی مداخلت پر ختم ہوگئی لیکن صورتحال ابھی تک کشیدہ ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+