ٹرمپ کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
- 14, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : مانیٹرنگ گروپ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے وقت اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 800 سے زائد ہو چکی ہے ، جن میں سے اکثر کو امریکہ کی پرائیویٹ سیکیورٹی کنٹریکٹرز اور صیہونی فوج نے شہید کیا ـ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب اسرائیل کی "مالی ، فوجی ، سفارتی اور سیاسی" مدد کی وجہ سے غزہ جنگ نے خطرناک صورتحال اختیار کی ـ
گروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ حرکت نسل کشی میں معاون کردار ادا کرنے کے زمرے میں آتی ہے جس پر عالمی قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے ـ مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ میں امداد کے حصول کیلیے کھڑے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ـ گروپ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹرمپ کو کٹہرے میں کھڑا کریں ـ

تبصرے