ٹرمپ کی پیوٹن پر اظہار برہمی

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر (پیوٹن) کے رویے سے ناخوش ہیں ، اور صورتحال میں بہتری نہ آئی تو روس کے خلاف سخت معاشی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ـ امریکی صدر نے پیوٹن کے یوکرین جنگ بند نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوۓ یوکرین کو نیٹو کے ذریعے اعلیٰ معیار کے جدید ہتھیار دینے کا اعلان کر دیا ـ امریکی صدر نے کہا کہ اگر روس نے یوکرین کے ساتھ 50 دن کے اندر جنگ ختم نہ کی تو اس پر 100 فیصد درآمدگی ٹیکس لاگو کر دیا جاۓ گا ـ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کےخلاف ٹرمپ کا اتنا سخت  اور غیر متوقع رویہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ پیوٹن  شدید سے ناراض ہیں ـ امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد بین الاقوامی سطح پر سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ نیٹو اور امریکہ کے اس نۓ مؤقف سے روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ ممکن ہو پاۓ گا یا نہیں ـ دوسری طرف کریملن کے ترجمان (دی میتری پیسکوف) کا کہنا ہے کہ یوکرین سے متعلق مذاکرات جاری رہنا انتہائی ضروری ہے ـ جنگ بندی کیلیے مذاکرات ختم نہیں کر سکتے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+