جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
- 15, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیبات کا معائنہ کرنے آنے والے عالمی ادارے کی ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ـ ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین (محمود نبیان) نے میڈیا کو دیے گۓ ایک انٹر ویو میں اس بات کا انکشاف کیا ـ محمود نبیان نے "بین الاقوامی جوہری تنصیبات ایجنسی" کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوۓ کہا کہ ان کو کیسے علم ہو جاتا ہے کہ ہماری نظر میں جوہری تنصیبات ہیں ـ
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سیٹلائٹس کے ذریعے یا سیکیورٹی اداروں سے یہ معلومات حاصل کرتا ہے ، یا پھر اسرائیل اس کو معلومات دیتا ہے ـ محمود نبیان نے کہا کہ ہمارے پاس معائنہ کاروں کے جوتوں سے جاسوسی چپس ملنے کے تمام ثبوت موجود ہیں ـ پچھلے مہینے ہی ایران نے اپنی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ باضابطہ تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ـ

تبصرے