اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
- 15, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : کشتی میں سوار 15 بین الاقوامی کارکنوں نے انسانی ہمدردی کے تحت ادویات ، خوراک طبی ساز وسامان اور بچوں کا سامان لے کر غزہ کی جانب اپنا سفر شروع کیا ۔ (فریڈم فلوٹیلا کولیکشن) کی جانب سے ترتیب دیے گۓ اس مشن کا مقصد غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنا اور فلسطینیوں کو درپیش انسانی بحران کو دنیا کے سامنے لانا ہے ـ اٹلی سے کشتی کی روانگی کے وقت موقع پر موجود افراد نے فلسطین کا پرچم لہراتے ہوۓ فری فلسطین کے نعرے لگاۓ ـ امدادی سامان لے جانے والی یہ کشتی بحیرہ روم میں 1800کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوۓ ایک ہفتے بعد غزہ کے ساحل پر پہنچنے کی کوشش کرے گی ـ
کشتی (اٹلی کے شہر گلیپولی) میں رک کر فرانسیسی جماعت "فرانس انبوڈ" کے دو ارکان کو بھی اپنے ساتھ شامل کرے گی ـ اس سے قبل بھی ایک ایسی ہی کشتی جسے 6 ہفتے پہلے اسرائیل نے غزہ پہنچنے سے قبل روک لیا تھا اور اس میں سوار معروف ماحولیاتی کارکن (گریٹا تھنبرگ) سمیت تمام افراد کو ملک سے نکال دیا تھا ـ روانگی سے پہلے فرانس کے رکن پارلیمنٹ (گیبریل کتھالا) کا کہنا تھا کہ یہ سفر غزہ کے بچوں اور غزہ کی حالت پر موجودہ خاموشی کوتوڑنے کیلیے کر رہے ہیں ـ ہمیں روکنے کی کوشش اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو توڑنے کی ایک اور کوشش ہو گی ـ

تبصرے