یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم

     نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے سابقہ وزیر اعظم (ایہود المرٹ ) نے " اسرائیلی چینل 13 " کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالا جا رہا ہے ، ان کی زمینوں پر قبضہ کرکے ان کے گھروں کو نذر آتش کیا جارہا ہے ـ ایہود المرٹ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف پر تشدد بلکہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ـ سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ یہ سب کچھ حکومت کی داد رسی کے بغیر ممکن نہیں ـ اسرائیل کی پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور فوج خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے ـ

    اولمرٹ نے امریکی ، فلسطینی نوجوان (سیف اللہ) کی شہادت کی مثال دیتے ہوۓ کہا کہ یہ کارروائیاں کسی چھوٹی اقلیت کی کارستانی نہیں بلکہ اس کے پیچھے انتہائی دائیں بازو کی حکومتی شخصیات (ایتمار بن گویر اور بیزالیل سموتریش) جیسے افراد کا مکمل ہاتھ شامل ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+