ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں

     نیوز ٹوڈے : ایرانی سپریم لیڈر (آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی ولایت) نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل  پر بات چیت کرتے ہوۓ دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ اگر مذاکرات میں افزودگی کو روکنے کی شرط رکھی گئی تو یہ مذاکرات ہمیں منظور نہیں ـ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی امید نظر آنے لگی تھی ـ

  البتہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں پر امن مقاصد کیلیے یورینئم کی افزودگی روکنے سے انکار کردیا ـ ایران کے وزیر خارجہ کے ترجمان  (اسماعیل بقائی) کے مطابق بھی امریکہ اور ایران کے درمیان ملاقات کیلیے تاریخ ، وقت یا جگہ کا تعین تاحال نہیں ہو سکا ـ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے 5 ناکام دور ہو چکے ہیں ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+