اسرائیل نے بنایا حزب اللہ کے مرکز کو نشانہ ، 12 لڑاکے شہید

            نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لبنان پر تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ کے 12 لڑاکے شہید ہو گۓ ـ لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایک پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جس میں 7 شامی پناہ گزین بھی شہید ہو گۓ ـ دوسری طرف صیہونی فوجی ترجمان کے مطابق انہوں نے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے جو اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائیوں میں استعمال ہو رہے تھے ـ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق حزب اللہ کے ان  تربیتی ٹھکانوں کا قیام نومبر کے مہینے میں طے پانے والے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی  بھی تھی ـ

   اسرائیلی وزیر دفاع (اسرائیل کارٹز) نے حزب اللہ اور لبنان کی حکومت کو دھمکاتے ہوۓ کہا کہ یہ حملے دونوں کیلیے واضح پیغام ہیں کہ جو کوئی بھی اسرائیل کی سرزمین یا اس کے شہریوں کے خلاف کوئی قدم اٹھاۓ گا اس کو نشانہ بنایا جاۓ گا ـ نومبر 2023 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل ، لبنان پر  حزب اللہ کے خلاف مسلسل حملے کر رہا ہے لیکن بقاع وادی کو کم ہی نشانہ بنایا ـ بشار الاسد حکومت کے خاتمے تک اس علاقے کو حزب اللہ کو اسلحہ کی فراہمی کا ایک اہم راستہ سمجھا جاتا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+