حماس کے ہاتھوں دنیا کا محفوظ ترین اسرائیلی ٹینک "مارک 4 " تباہ
- 16, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : رپورٹس کے مطابق جبالیہ کے علاقے میں حماس کے حملے میں اسرائیل کا 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا ٹینک شور دار دھماکے سے پھٹ گیا ـ ابتدائی طور پر تو شبہ ظاہر کیا گیا کہ حماس نے پروپیلڈ گرینیڈ سے نشانہ بنا کر ٹینک کو تباہ کیا لیکن بعد ازاں تحقیقاتی ٹیم کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ دھماکہ ٹینک کے اندر موجود گولے کے پھٹنے سے ہوا ـ اس حادثے میں ہلاک ہونے و الے اسرائیلی فوجیوں کے نام "شوہم مناہم ، شلومویا کیر شریم اور یولی فاکٹر" ہیں جبکہ ایک زخمی آفیسر جس کی حالت خطرناک بتائی جارہی ہے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ـ
اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام فوجیوں کا تعلق 52 ویں بٹالین سے تھا غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 454 ہو چکی ہے ـ اسرائیل کا کہنا تھا کہ ان کا "مارک 4 ٹینک" ناقابل تسخیر ہے ـ جیسے وہ "آئرن ڈوم دفاعی سسٹم" کو ناقابل تسخیر سمجھتا تھا جسے ایران کے میزائلوں نے ناکارہ بنا دیا ـ

تبصرے