غزہ کی محصور پٹی پر اسرائیلی بمباری سے 78 فلسطینی شہید

     نیوز ٹوڈے : الجزیرہ ٹی وی کی دی گئی رپورٹس کے مطابق جنگ بندی مذاکرات تعطل کا شکا رہو چکے ہیں ، اور غزہ میں ایندھن اور خوراک کی شدید کمی واقع ہو چکی ہے ـ  رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے ایک امداد تقسیم کرنے والے مرکز کے نزدیک اسرائیلی بمباری سے 5 افراد شہید ہو گۓ ، جو کہ راشن لینے کیلیے کھڑے تھے ـ

  فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی "وفا" کا کہنا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے غزہ میں امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں میں 838 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ـ اسی دن خان یونس کے ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پناہ گزین فلسطینی شہید  اور متعدد زخمی ہو گۓ ـ وسطی غزہ کے "البریج کیمپ"  پر بھی صیہونی فوج کی بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+